کسٹمز انفورسمنٹ : 5 کروڑ کی اسمگل شدہ و ممنوعہ اشیا کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

اسلام آباد(آن لائن)کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے 5 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ و ممنوعہ اشیا کی بڑی کھیپ قبضہ میں لے لی ۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے یہ کاروائی  نظام پور راولپنڈی روڈ پر کی اور اسمگلنگ میں ملوث گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ برآمد شدہ سامان میں مختلف غیر ملکی سگریٹس ، چھالیہ ، گٹکا، اور حقہ مصنوعات شامل ہیں ترجمان کے مطابق ایف بی آر اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام اور قومی معاشی سرحدوں کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔