لاہور (کرائم رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں بڑا چھاپہ مار کر 5300سو لٹر کولڈ ڈرنکس، 2500لٹر جوس، 600لٹر پیک دودھ اور 1من سے زائد جعلی اشیا تلف کر دیں ، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا یونٹ میں مختلف برانڈز کی جعلی اشیا کی تیاری کی جارہی تھی، جعلی ناقص کولڈ ڈرنکس، جوس، میٹھا دودھ، چیونگم کی پیکنگ کی جارہی تھی۔