جارجیا کے ریستوران میں 12 بھارتیوں کی پراسرار موت

    تبلیسی(یواین پی) جارجیا کے ایک شہر میں 12 بھارتی باشندوں کی پراسرار موت کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جن کی لاشیں ایک ریسٹورنٹ کے کمرے سے برآمد ہوئیں۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا کے پہاڑی تفریحی مقام گڈوری میں جارجیا کے پہاڑی تفریحی مقام گڈوری کے ایک ریسٹورنٹ میں 12 بھارت شہری مردہ حالت میں پائے گئے۔جارجیا کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ فی الحال مرنے والوں کے جسموں پر کسی قسم کے زخموں یا تشدد کے آثار نہیں ملے۔مقامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تمام متاثرین کی موت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے ہوئی ہے۔