مصطفی ٹاون سے خانہ بدوشوں کی بستی قائم ہونے پر دوبارہ کلیئر کرا لی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)جھگیوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، آپریشن میں متعدد مقامات کلیئر کرائے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالباسط صدیقی کی زیر نگرانی ڈیرہ چاہل جھگی پوائنٹ سے جھگیوں کا مکمل انخلا کیا گیا۔ اے سی صدر عبدالباسط صدیقی کی زیر نگرانی ہیئر جھگی پوائنٹ سے مکمل جھگیوں کا انخلا کیا گیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹائون خواجہ محمد عمیر محمود کی زیر نگرانی آبادی میں قائم جھگیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ مصطفی ٹائون سے خانہ بدوشوں کی بستی قائم ہونے پر دوبارہ کلیئر کرا لی گئی ہے، خانہ بدوشوں کے 7 سے 10 خیموں پر مشتمل مزید 3 مقامات سے انخلا کرا لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹائون خواجہ محمد عمیر محمود کی زیر نگرانی ملتان روڈ پر ماڈل کارٹ بازار کا معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل کارٹ بازار میں ریڑھیوں کی ترتیب درست پائی گئی ، 4 ریڑھیوں کے بانس باہر نکلے ہوئے تھے جو ہٹا دیے گئے ، خواجہ محمد عمیر محمود نے کہا کہ وزن میں کمی اور سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر 3 افراد کو جرمانہ عائد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے کی زیر نگرانی چوبرجی چوک، ملتان روڈ پر ریڑھی بازار کا معائنہ کیا گیا۔