جھگیوں کے انخلا کے بعد راوی کنارے کو پی ایچ اے کے ساتھ ملکر خوبصورت بنایا جائے: ڈی ی
لاہور (خصوصی رپورٹ )راوی کنارے عرصہ دراز سے قائم جھگیوں اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمہ کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی سی نے تحصیل راوی زون کے مختلف مقامات کے دورے کئے ،راوی کنارے قائم جھگیوں کے خلاف آپریشن کرایا، جھگیوں کے انخلا کے حوالے سے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور ایم او آر راوی زون نے ڈی سی کو بریفنگ۔ ڈی سی نے کہا جھگیوں کے انخلا کے بعد راوی کنارے کو پی ایچ اے کے ساتھ ملکر خوبصورت بنایا جائے۔