لاہور میںعارضی و مستقل جھگیوں کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن

راوی کنارے عرصہ دراز سے قائم جھگیوں اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمہ کا آغاز کر دیا گیا
جھگیاں ختم کرنے کے بعد راوی کنارے کو پی ایچ اے کے ساتھ ملکر خوبصورت بنایا جائے:ڈپٹی کمشنر

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور میں عارضی و مستقل جھگیوں کے خاتمہ کے لئے گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔راوی کنارے عرصہ دراز سے قائم جھگیوں اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمہ کا آغاز کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آپریشن کے دوران کسی قسم کا دبا برداشت نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سرپرستی میں ڈی سی لاہور کی زیر نگرانی فیلڈ آپریشن جاری ہے ۔ تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خاتمہ کے آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔ڈی سی لاہور نے تحصیل راوی زون کے مختلف مقامات کے دورے کئے ۔عرصہ دراز سے راوی کنارے قائم جھگیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا،ڈی سی لاہور سید موسی رضا کا راوی کنارے کے دونوں اطراف تجاوزات پر جاری آپریشن کی نگرانی کی اورجھگیوں کے انخلا ء کے حوالے سے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف اب بھرپور ایکشن ہو گا، کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈی سی نے کہا  جھگیوں کے انخلا ء کے بعد راوی کنارے کو پی ایچ اے کے ساتھ ملکر خوبصورت بنایا جائے