لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن ایکسپو سینٹر کے قریب ایک جھگی کی دیوار گرنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق ایکسپو سینٹر کے قریب ایک جھگی کی دیوار گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیم نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا۔ ریسکیو اہلکار زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے میں مصروف رہے، 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 2 شدید زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔