سبزہ زار ،جھگیوں ، تجاوزات کا خاتمہ

لاہور (کرائم رپورٹر ) ایل ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل املاک اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا، 69ملاک سربمہر ،موٹروے سے متصل سبزہ زارسکیم کی اراضی پرقائم جھگیوں ودیگرتجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ گلبرگ، نیو گارڈن ٹا ئون 24، علامہ اقبال ٹا ئون 25، شادمان، شاہ جمال، شاد باغ میں 20املاک سیل کر دی گئیں۔ سبزہ زار سکیم کے ڈی اورایف بلاک میں غیرقانونی جھگیاں و تجاوزات ختم کی گئیں۔