سائرہ کی کچھ عرصہ قبل بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی ، ملزموں نے لاش بوری میں بند کرکے نہر میں پھینکی
لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاون سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش حافظ آباد نہر سے مل گئی مغوی سائرہ کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اسکی بہن نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاون لاہور میں مقدمہ درج کروایا تھامقتولہ کی کچھ عرصہ قبل بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی خاتون سائرہ کی تشدد زدہ لاش مل گئی سائرہ نامی خاتون کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ مقتولہ کی بہن عائشہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاون میں درج کروایا تھاپولیس کے مطابق مقتولہ کی بوری بند لاش حافظ آباد نہر سے ملی نامعلوم ملزمان نے قتل کے بعد لاش بوری میں بند کرکے نہر میں پھینک دی تھی پولیس کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ قبل بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔انویسٹی گیشن نواب ٹاون پولیس تحقیقات کے لئے حافظ آباد پہنچ گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ حافظ آباد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش دفنا دی ہے تاہم کیس کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے جلد ہی اس قتل کے اصل محرکات سامنے آجائینگے پولیس مصروف تفتیش ہے