نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

قتل کیا گیا یا ڈوب کر ہلاک ہوئی ،پولیس کو پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار
لاہور(کرائم رپورٹر)گلزار انڈر پاس کے قریب  سے نا معلوم عورت کی نہر سے لاش برآمد ہوئی ریسکیوذرائع کے مطابق ریسکیو غوطہ خوروں کی ٹیم نے لاش کو نہر سے نکال لیالاش نا معلوم عورت کی ہے،ابھی شناخت نہ ہو سکی امدادی ٹیموں نے عورت کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیااسے قتل کیا گیا یا ڈوب کر ہلاک ہوئی پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔