لاہور(کرائم رپورٹر)بیجنگ انڈر پاس کنال روڈ کے قریب نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی،ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش نہر سے نکال لی۔لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، لاش ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔