بی آر بی نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

متوفیہ کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی, غوطہ خور ٹیم  نے لاش کا باہر نکالا ،ہسپتال منتقل کر دیا
لاہور (کرائم رپورٹر) بی آر بی نہر سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہیریسکیو حکام کے مطابق ہیڑ گاؤں کے قریب سائفن کے پاس نہر میں لاش کی موجودگی کی اطلاع پر غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو باہر نکال لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔