قصور(خصوصی رپورٹ) قصور کی مصطفی آباد نہر سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مصطفیٰ آباد نہر میں ایک لاش بہتی ہوئی دیکھی گئی ، جس پر امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو لاش نہر میں بہہ رہی تھی، جسے باہر نکال لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ ریاض علی ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے، جو لاہور کے علاقے ستارہ کالونی چونگی امر سدھو کا رہائشی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاش پر کسی قسم کے ظاہری تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔