شاہ دی کھوئی کے مقام پر ریسکیو نے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کی
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہ دی کھوئی کنال روڈ نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے نہر سے لاش نکالی جو نامعلوم خاتون کی ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیا اور مزید کارروائی شروع کر دی۔