ڈاکے چوریاں ، اندھا دھند لوٹ مار

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں حسیب سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبآل فون، باغبانپورہ میں علی حسن سے 3لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون۔گلشن اقبال میں ذکریا سے3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،اچھرہ میں ارشد سے 3لاکھ اور موبائل فون۔اسلام پورہ میں کرامت سے 2لاکھ 85ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شیراکوٹ اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ غالب مارکیٹ ساندہ اور مصطفی ٓباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔