اندھا دھند ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ہڈیارہ میں سجاد سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون,اقبال ٹاون میں فیاض سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں شیراز سے1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون,شادمان میں ریاض سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون, راوی روڈ میں زاہد سے1لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ مصری شاہ سمن آباد اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔