ملزم علی حسن نے 2019 میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنی چچی کو قتل کردیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کوٹ لکھپت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئیقتل کے مقدمہ میں لاہور پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو گجرانوالہ سے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کوٹ لکھپت رانا نعیم اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئیقتل کے مقدمہ میں لاہور پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم علی حسن بٹ گجرانوالہ سے گرفتار کرلیاانچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت رانا نعیم اللہ کے مطابق ملزم نے 2019 میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنی چچی کو قتل جبکہ چچا کو شدید زخمی کر دیاملزم سنگین واردات کے بعد گجرانوالہ فرار ہو گیا تھاملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے