فیصل آباد تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے تین سال سے مطلوب اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا

فیصل آباد(آ ئی این پی)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی کارروائی تین سال سے مطلوب اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتارایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ سب انسپکٹر امتیاز علی نے کارروائی کرتے ہو? اشتہاری ملزم میاں محمد اعظم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے تین سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ 229 ر ب کے رہائشی سلیمان دستگیر کو دی ہوئی ادھار رقم واپس مانگنے پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاری قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔