لاہور پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

 ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے عرصہ 03 سال سے روپوش تھے،مناواں میں مقدمات
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ نے مختلف کاروائیوں کے دوران لاہور پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سبزاہ زار کے علاقے کھاڑک نالہ لنگر پھاٹک کے قریب 02 مشکوک افراد کو روکاای پولیس ایپ پر  چیک کیا دونوں قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھے ان کیخلاف تھانہ ڈیفنس B ، مناواں میں مقدمات درج ہیں ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے عرصہ 03 سال سے روپوش تھے۔بعد ازاں ملزمان سلیم،ذیشان کارروائی کیلئے تھانہ گلشن اقبال،چوکی ہلوکی کے حوالے کر دیا گیا۔