اسلام آباد(آئی این پی ) 8سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم وسیم اکرم کو بحرین سے گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول کی کارروائی کے ذریعے قتل کے مقدمے میں 8سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم وسیم اکرم کو بحرین سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ لایا گیا۔ ملزم کے خلاف 2016 میں تھانہ فتح جنگ اٹک میں مقدمہ درج ہوا تھا ، ملزم وسیم اکرم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔