پاکستان میں آئین پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے:عمر ایوب

پاکستان میں آئین پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے:عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

 انہوں نے اپنی ضمانت کی درخواستوں کے سلسلے میں ہائی کورٹ میں پیش ہونے کی بات کی اور بتایا کہ ان کے خلاف متعدد کیسز ہیں، جن کے باعث وہ مختلف شہروں میں عدالتوں کا رخ نہیں کر سکتے، اور اس صورت حال کو انہوں نے "مسلط حکومت" قرار دیا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ 15 جنوری کو انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک خط لکھا تھا جس میں کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام فائنل کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم اب تک اس پر کوئی جواب نہیں آیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انہوں نے پارٹی کے بانی سے دیگر رہنماؤں کی ملاقاتوں کا وعدہ کیا تھا، جو تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔عمر ایوب نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے کیونکہ معیشت تباہ ہو چکی ہے اور بلوچستان کی حالت بھی خراب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلے کرنے کی بات کی ہے، لیکن فیصلے کرنے والوں کو ہوش کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ملک کی حالت بہتر ہو سکے۔