اردل روم ، 11افسروں واہلکاروں کوسزائیں

قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم ،دس ماہ میں تین سو سے زائد افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی جا چکی :فیصل کامران 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز نے 11 افسران و اہلکاروں کو سزائیں سنا دیں ،ترجمان کے مطابق قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم میں شوکاز نوٹسز پر 11 افسران و اہلکاروں کوسروس و تنخواہ ضبطگی، انکریمنٹ سٹاپ و دیگر سزائیں دی گئیں اور ان اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں درست ادا کرنے کیلئے آخر ی وارننگ بھی دی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ دس ماہ میں تین سو سے زائد افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی جا چکی ہیں،بہترین فورس کی تشکیل کیلئے محکمانہ احتساب کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔