سی سی پی او کا اردل روم:82اپیلیں مسترد

 معمولی کوتاہی کے مرتکب ملازمین کی2075اپیلوں پر وارننگ 
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہورکی زیر صدارت اردل روم کا انعقاد کیا گیا رواں سال پولیس افسران و ملازمین کی2259 اپیلوں پرشنوائی معمولی کوتاہی کے مرتکب ملازمین کی2075اپیلوں پر وارننگ ،82 اپیلیں مسترد کی گئی اردل روم میں لاہور پولیس کے مختلف یونٹس میں تعینات پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ اردل روم کا مقصد پولیس ملازمین کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔اپیلوں پر شنوائی کے دوران سزاء اور جزاء کے فیصلوں میں میرٹ اور قانون کو مدِ نظر رکھاجا رہاہے ملازمین کی ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے۔کرپشن اوراختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس ہے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی فرائض کی انجام دہی میں غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیس افسران اور اہلکاروں کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس ملازمین عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں پولیس ملازمین اپنے فرائض دیانتداری اوردلجمعی سے ادا کریں۔