لاہور(کرائم رپورٹر)محکمانہ احتساب ایک ذمہ دار اور موثر فورس کی تشکیل کیلئے ناگزیر ہے۔ محکمہ پولیس میں بدعنوانی، تشدد یا اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کا کڑا احتساب جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کے دوران 34شوکاز نوٹسزپر سماعت کی۔ بعد از اْنہوں نے انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر 1پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست جبکہ 23اہلکاروں کو سروس و تنخواہ ضبطگی، انکریمنٹ سٹاپ و دیگر محکمانہ سزائیں دیں۔ڈی آئی جی آپریشنزنے معمولی خطاؤں پر 11اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز فائل کر دیئے۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ عوام کے لئے مشکلات کا سبب بننے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔کرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اْنہوں نے کہا ہے کہ اردل روم کامقصد خود احتسابی کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔