اردل روم:4پولیس افسروں کو سزائیں

 13 اہلکاروں کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دی گئیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ واراردل روم منعقد ہوا۔ محمد فیصل کامران نے شوکاز نوٹسز واپیلوں پر متعلقہ افسران کو مناسب احکامات صادر کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے 10 شوکاز نوٹس اور 43 اپیلوں پر سماعت کی۔اس دوران 4افسران کو سزائیں سنائیں گئیں جبکہ 13 اہلکاروں کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کرتے ہوئے ان کو دی جانے والی سزائیں برقرار رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس فورس ایک منظم ادارہ ہے جس میں قانون شکنی کی کسی سطح پر گنجائش نہیں ہے۔محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثر میکانزم موجود ہے۔ لاہور پولیس میں کرپشن،اختیارات سے تجاوز، ڈیوٹی سے غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔احسن طریقے سے فرائض سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔