ایک ڈی ایس پی ملازمت سے برخاست، دوسرے کی عہدے میں تنزلی،12 ڈی ایس پیز کودیگر سزائیں دی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں جزا و سزا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت منعقدہ مختلف اردل رومز میں 20 ڈی ایس پیز کوسزائیں دی گئی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 9 جولائی کو آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت منعقدہ اردل روم میں 3 ڈی ایس پیز کو میجر سزائیں دی گئیں۔ ایک ڈی ایس پی کو ملازمت سے برخاست جبکہ ایک ڈی ایس پی کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر تنزلی کی سزا دی گئی۔ ایک اور افسر کو بھی دیگر میجر سزا دی گئی ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ قبل ازیں منعقدہ مختلف اردل رومز میں بھی 17 ڈی ایس پیز کو سزائیں دی گئیں جن میں 2 ڈی ایس پیز کونوکری سے برخاست، ایک ڈی ایس پی کو عہدے میں تنزلی، 2 ڈی ایس پیز کو تنخواہ میں تخفیف جبکہ 12 ڈی ایس پیز کودیگر سزائیں دی گئیں۔