اردل روم : 5اہلکار وں کوسزائیں

لاہور (کرائم رپورٹر ) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم منعقد ہوا۔ ڈی آئی جی فیصل کامران نے دوران سماعت 5 معطل اہلکاروں کو بعد از انکوائری قصور وار ثابت ہونے پر سزائیں دی جبکہ3 اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز پر دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اس سے پہلے گزشتہ دس ماہ کے دوران 320 افسران و اہلکاروں کو فرائض ادائیگی میں غفلت پر سزائیں دی جا چکی ہیں۔ محکمانہ احتساب فورس کی کارکردگی بہتر بنانے میں کلیدی کردار کی حیثیت رکھتا ہے۔