بوائلر پھٹنے کے بعد انکوائری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی تجویز ، معائنہ بھی ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ انڈسٹری کی جانب سے بوائلر سے متعلق قوانین کو سخت اور مو?ثر کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔بوائلر سے متعلق قانون میں ترمیم کے لیے کام شروع کردیا گیا۔بوائلر چلانے کے لیے ٹائروں اور دیگر مضر ماحول اشیا جلانے پر فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی ،بوائلر پھٹنے کے بعد انکوائری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی تجویز کردی گئی۔بوائلر انسپکشن کو بھی ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔بوائلر انسپکشن خصوصی ایپ کے ذریعے سے ہوگی ،ایپ کے ذریعے رائل ٹائم لوکیشن بھی حاصل کی جائے گی۔