ٹائر جلانے والے 12 پلانٹ بند

  لاہور(خصوصی رپورٹ ) رووڈا کا اینٹی سموگ نائٹ آپریشن پانچویں ہفتے بھی جاری رہا، 15 ٹائر جلانے والے پلانٹس پر چھاپے مارے گئے ،12 بند جبکہ 3 منتقل پائے گئے۔اسکربر چالو نہ ہونے پرمیکس میٹل، جیار،باس سٹیل اور عثمان کاربن فیکٹری سیل کر دی گئی۔ آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹرز وقار احمد اور نادیہ طاہر نے کی۔ روڈا افسرا ن نے کہا کہ راوی شہر میں آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے ماحولیاتی نظام بہتر ہورہا ہے، روڈا حدود میں ٹائر جلانے والے پلانٹس بند کرادئیے،اسکربر کی تنصیب بھی جلد یقینی بنائی جائیگی۔