حادثہ ستیانہ روڈپر پیش آیا ،دم توڑنے والوں میں خاتون بھی شامل
جڑانوالہ (خصوصی رپورٹ )ٹائر پھٹنے پر تیز رفتار کار الٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی ہو گیا،حادثہ ستیانہ روڈپر 281 گ ب پتھورانا کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 375 گ ب کا رہائشی ذاکر شاہ اپنی عزیزہ انور بی بی اور عرفان شاہ کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر جا رہا تھا کہ ستیانہ روڈ چک نمبر 281 گ ب پتھورانا کے قریب ٹائر پھٹنے پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جسکے نتیجہ میں انور بی بی اورذاکر شاہ جاں بحق ہو گئے جبکہ عرفان شاہ زخمی ہو گیا، اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے بر وقت پہنچ کر زخمی شخص کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے سپرد کر دیا ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالہ کر دیا۔