لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے ایم 2پر گورنر پنجاب کی گاڑی کا حادثہ پیش آیا تاہم گورنر پنجاب محفوظ رہے۔موٹر وے ایم 2پر نیلا دھلا کے قریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاان کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا تاہم گاڑی حادثے میں محفوظ رہے اور گاڑی یا سوار افراد کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا،ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب دوسری گاڑی پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔