اکبری گیٹ کواصل حالت میں بحال کرنے کی تیاری

رم مارکیٹ مکمل ختم کرنے کافیصلہ، دکانداروں 1ارب ، نقصان دیاجائیگا
لاہور ( کرائم رپورٹر)تاریخی دروازہ اکبری گیٹ کو اصل حالت میں لانے کے لئے حکومت پنجاب نے تیاریاں مکمل کر لیں ،اکبری گیٹ کے سامنے واقع رم مارکیٹ کو مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رم مارکیٹ کے دوکانداروں کو رام کر لیا ،رم مارکیٹ کو ختم کر کے اکبر گیٹ اور یزمانی مسجد کی تاریخ کو اجاگر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رم مارکیٹ کے 3سو 84دکانداروں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے، دکانداروں کو ایک ارب روپے سٹرکچر اور کاروباری نقصان کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔33 کنال 15 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کراکر اکبری گیٹ کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے گا۔ 95713 سکیئر فٹ پر محیط رم مارکیٹ کی 384 دکانوں کو مسمار کیا جائے گا۔مسجد یزمانی اور اکبری دروازہ کے درمیان 33کنال جگہ کی بحالی کرائی جائے گی۔ابتدائی تخمینہ کی سمری کبنٹ کمیٹی کو ارسال کی جائے گی۔فرانسیسی گورنمنٹ کے تعاون سے والڈ سٹی اکبری گیٹ اور مسجد یزمانی کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرائیں گے۔