ڈولفن سکواڈ نے ملزم واصف کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے اکبری گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے حقہ،شیشہ فلیور کی بھاری مقدار برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا حقہ، شیشہ فلیور برآمد کیا گیا۔ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزم کو حراست میں لیا،ملزم واصف کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ اکبری گیٹ کے حوالے کردیا گیا۔