ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے،جو آدمی ضمیربیچتا ہے اسے وفادار سمجھا جاتا ہے
شہبازشریف سن لو،عوام کی طاقت سے آپ کی حکومت کوفارغ کریں گے:رہنمائوں کیساتھ پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی این پی)سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے۔وفاقی دارالحکومت میں اسد قیصر،مصطفی نوازکھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کواصل شکل میں بحال کیا جائے،جو آدمی ضمیربیچتا ہے اِسے وفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پرپانی پھیردیا ہے، بینظیر شہید کی پارٹی بھی اس گناہ میں شریک ہے۔سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کوعزت دوکا بیانیہ کدھرگیا، شہبازشریف سن لو،عوام کی طاقت سےآپ کی حکومت کوفارغ کریں گے،گلگت سے لیکرسندھ کے شہروں تک عوامی کرفیولگائیں گے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سوفٹ جمہوری انقلاب کیلئے کمربستہ ہوجائیں،جمہوریت،آئین پریقین رکھنے والے ہمارا ساتھ دیں،