ملزمان اختر اور تنویر خفیہ اطلاع پر دوران پیٹرولنگ گرفتار ،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ فلیور کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کوگرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے 25 کاٹن شیشہ فلیور برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمان اختر اور تنویر کو خفیہ اطلاع پر دوران پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں شیشہ فلیور فروخت کرتے تھیملزمان شیشہ سپلائی کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نے ایس ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم گیلانی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں