خفیہ گودام پر کارروائی، تیس کارٹن آتش بازی سامان برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر) اکبری گیٹ پولیس نے آتش بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اخلاق خفیہ طور پر دکان میں آتش بازی کا سامان ذخیرہ کرکے فروخت کرتا تھا اور لاہور کے مختلف علاقوں میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے بھی اس کی ترسیل کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے آتش بازی کے سامان سے بھرے 30 کارٹن برآمد کر لیے گئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر اکبری گیٹ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ غیرقانونی آتش بازی کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔