پولیس مقابلہ،2 خطرناک شوٹر ہلاک
پولیس ٹیم عدنان کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی دو موٹرسائیکل سوار4 نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ، گرفتار ملزم مارا گیا ، زخمی مبشر نے حملے کا اعتراف کیا ،ہسپتال منتقل کرتے دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ قتل اقدام قتل،بھتہ خوری،ڈکیتی، رابری، نقب زنی جیسی درجنوں وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک شوٹرز دواشتہاری ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ترجمان او سی یو کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان شدیدفائرنگ کا تبادلہ قتل اقدام قتل،بھتہ خوری،ڈکیتی، رابری، نقب زنی جیسی درجنوں وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک شوٹرز اشتہاری ملزمان عدنان عرف دانی اور مبشر مسیح اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے پولیس ٹیم ملزم عدنان عرف دانی برریمانڈجسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ اوراسلحہ علاقہ تھانہ اسلام پورہ لیکر جارہی تھی کہ اس دوران دو موٹرسائیکل سوار4 نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم عدنان عرف دانی شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔یاد رہے کہ ہلاک ملزم عدنان عرف دانی نے کچھ عرصہ قبل شرقپور شریف کے علاقہ میں شہری کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا تھااپنے ہی حملہ آور ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر 1 شخص حملہ آور شدید زخمی ہو گیاجس نے بعدازاں دریافت اپنا نام مبشر مسیح بتایا زخمی ملزم مبشر نے مزید انکشاف کیا کہ اس نے اپنے تین ساتھیوں اعجاز عرف ججی ،اکرم عرف اکری اور یاسرمہتاب کے ساتھ مل کر اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کیازخمی ملزم مبشر مسیح کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ وہ بھی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ڈی ایس پی او سی یو دانش آصف رانجھا کے مطابق ہلاک ملزم ڈ کیتی رابری، نقب زنی اور موٹرسائیکلز سنیچنگ جیسی 54 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھاملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے دونوں لاشیں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیں۔