منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے گا، رانا مبشر اقبال

حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیے گئے ہیں اور ان منصوبوں کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں:وفاقی وزیر
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال نے حلقے کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ، متعلقہ محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا بلاجواز تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیے گئے ہیں اور ان منصوبوں کی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں تاکہ ترقی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت شفافیت اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔افتتاحی تقریب میں شریک شہریوں نے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے علاقے میں بنیادی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کو دیرپا ریلیف ملے گا۔