ساغر مسیح اور پرویز مسیح سے 50 سے زائد بوتلیں شراب برآمد

 ایسے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی:۔ایس پی رانا حسین طاہر
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران شراب کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ساغر مسیح اور پرویز مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان سے 50 سے زائد بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کو شراب سپلائی کرنے کا انکشاف بھی کیا۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او ٹاؤن شپ اور پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے ایسے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔