یہ دھاندلی الیکشن تھے‘یہ گولی الیکشن تھے‘یہ قاتل الیکشن تھے(بلاول بھٹو)

 پیپلز پارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے، میدان نہیں چھوڑتے‘الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو نہ جتوائے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل انتخابات قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ صاف و شفاف نہیں، دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، قاتل الیکشن تھے، خونی الیکشن تھے۔اس سب کے باوجود آپ نے پیپلز پارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے، میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداریانہوں نے کہا  پیپلز پارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے، میدان نہیں چھوڑتے۔بلاول بھٹو زرداری نے ضلع باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  پونچھ والو! میں آرہا ہوں، آپ تیاری کریں، 10 اگست کو پونچھ کی باری ہے، باغ میں جلسہ کروں گا۔