ٹریفک حادثات ، 2افراد ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں ٹریفک حادثے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے،ترجمان ایدھی کے مطابق شاہدرہ میں ونڈالہ روڈ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 65 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی شالیمار لاہور کا رہائشی تھا،جبکہ مسلم ٹاؤن میں نہر کنارے سے نامعلوم 25سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی25 سالہ نوجوان کی شناخت نا ہو سکی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں گئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی