تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا 35 سالہ انصر بشیرچل بسا ، رکشے کی ٹکر سے تیمور ہلاک ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں مختلف مقامات پر رات گئے ٹریفک حادثے میں دو افراد جان سے گئے،ترجمان ایدھی کے مطابق گجر پورہ کرول گھاٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں 35 سالہ شخص جان بحق ہوگیاتیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا موقع پر دم توڑ گیامتوفی کی شناخت 35 سالہ انصر بشیر کے نام سے ہوئی،جبکہ چوہنگ ملتان روڈ پکا میل کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا موٹر سائیکل رکشے نے راہگیر کو ٹکر ماری پیچھے سے آنے والے ٹرک نے کچل دیا موقع پر دم توڑ گیامتوفی کی شناخت 30 سالہ تیمور ولد شفیق کے نام سے ہوئی سیالکوٹ کا رہائشی تھاپولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی،اور مزید کارروائی شروع کردی۔