2سالہ مغوی بچہ قتل

اذلان کو گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا تھا ،،لاش کوٹ رادھاکشن سے بر آمد
لاہور ( کرائم رپورٹر)رائیونڈکے علاقے سے اغوا ہونے والے دو سالہ اذلان کو قتل کردیا گیا۔ بچے کی لاش کوٹ رادھاکشن کے نواحی گائوں سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق اذلان کو جمعہ کو گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا یا موت کی دیگر وجوہات ہیں، اس پر تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔