لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیبارٹمنٹ جھنگ نیکامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دن پہلے اغواء ہونے والا 2سالہ معصوم بچہ عیسٰی کو حویلی بہادر شاہ سے بازیاب کروالیامقدمہ میں ملوث ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیاجس سے مزید تفتیش جاری ہے ترجمان سی سی ڈی کے مطابق دو سالہ معصوم عیسٰی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ کوتوالی جھنگ میں درج ہے سی سی ڈی ٹیم نے بچے کو باحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے سپرد کر دیا گیاورثاء نے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے سر براہ سی سی ڈی اور وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی