ایک دکان سیاحمدفرازکو 4ملزموں نے زبردستی گاڑی میں ڈالکراغواکیا تھا
2سہولت کاروں کو جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لایاجائے گ آ:ایایس پی
ساہیوال(خصوصی رپورٹ) تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس نے اغواء ہونے والے کم عمر بچے احمد فراز کو بازیاب کرواکر 2مرکزی ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ2سہولت کاروں کی گرفتاری بقایا ہے جنہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔ اس امر کاانکشاف ایس ڈی پی او صدر سرکل ساہیوال اے ایس پی را ئو سین تاج ریئسائی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ا س موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم ماجد اشفاق بھی موجو د تھے۔انہوں نے بتایا کہ14مئی کو چک 139/9-L میں ایک دکان سے کم عمر احمد فراز کو 4ملزمان نے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغواء کیا اور فرارہوئے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی ’سی ڈی آر ‘ آئی ٹی ٹولز اور سپیشل ٹیم کی مدد سے قلیل وقت میں ملزمان کوٹریس کر مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرا یا اور 2مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر 2ملزمان سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑی اورمغوی کا قیمتی موبائل فون بر آمد کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کامیابی محکمانہ ٹیم ورک ?پیشہ وارانہ مہارت اور جدید طریقہ تفتیش کا نتیجہ ہے۔ گرفتا رملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق سزادلوانے کیلئے پولیس متحرک ہے۔