ملازمہ نے 2سالہ بچہ مارا ڈالا

مالک نے ڈانٹا تو  انیلہ نے زید کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل  کردیا ، پولیس مے ملزمہ کو فوری گرفتار کرلیا 
لاہور(کرائم رپورٹر) ملازمہ نے 2سالہ بچہ مارا ڈالا،ہربنس پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے2 سالہ معصوم زید کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے والی ظالم گھریلو ملازمہ کو گرفتارکرلیا پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ وقاص اشرف نے 15 کی کال پر فوری رسپانس دیا اور سفاک ملزمہ انیلہ گرفتار کرلی گئی۔مالک کے ڈانٹنے پر ظالم گھریلو ملازمہ انیلہ نے2 سالہ ننھے زید کے منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کر دیا۔  والد محمد عمر کی مدعیت میں نامزد ملزمہ انیلہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمہ مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کردی گئی ہیایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے درندوں کو عدالت سے سخت سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔