پنڈی بھٹیاں : طلاق پرسنگدل ماں نے 2سالہ بچی کو قتل کر دیا

خاوند کے طلاق دینے پر بیوی نے غصے میں بچی کوٹوکا مشین میں دیکرموت کے گھاٹ اتاردیا
  پنڈی بھٹیاں(آئی این پی )پنڈی بھٹیاں میں شوہر سے علیحدگی پر سنگدل ماں نے دوسالہ بچی کو ٹوکا مشین سے کاٹ کر قتل کر دیا۔افسوس ناک واقعہ تھانہ سکھیکی کے نواحی گائوں کانواں والی میں پیش آیا جہاں میاں بیوی کا جھگڑا دوسالہ مسکان فاطمہ کی جان لے گیا۔خاوند کے طلاق دینے پر بیوی نے غصے میں آکر اپنی دو سالہ بچی کا جانوروں کا چارہ کاٹنے والی ٹوکا مشین میں دیکرقتل کردیا،تھانہ سکھیکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا اور ملزمہ کو بھی گرفتارکر لیا۔