فرسٹ بورڈ ، 38 کیسز کی تفتیش تبدیل

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیاانویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش بورڈ میں ایس پی صدر انویسٹی گیشن اکرم نیازی نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق بورڈ میں صدر ڈویژن کے اغواء ،چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی، ڈکیتی اور چوری کے 34مقدمات زیر بحث آئے رواں ہفتے 3تبدیلی تفتیش بورڈز میں سٹی،اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویڑن کے 106 کیسز کو سنا گیا ،بورڈز میں 38 کیسز کی تفتیش تبدیل کی گئی جبکہ 68 کیسز کی درخواستوں کو فائل کیا گیاتینوں بورڈز میں 31دسمبر2024 تک موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو کلیئر کر دیا گیا