تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنز کے ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق قتل، اقدام قتل، اغواء￿ ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی، ڈکیتی اور چوری کے 26 مقدمات زیر بحث آئیفرسٹ تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیامدعی محمد بلال قتل، اظہرہ بی بی اقدام قتل جبکہ کنیز فاطمہ اور اصغر علی امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیمدعی رستم عباس اغواء￿ ، آصف علی ڈکیتی، عماد طارق دھوکہ دہی جبکہ ارسلان طاہر چیک ڈس آنر جبکہ کنیز فاطمہ امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیرواں سال منعقدہ 29 تبدیلی تفتیش بورڈز میں ایس ایس پی محمد نوید کی زیرِ صدارت 834 کیسز کو سنا گیامیرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد تھانوں کے افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق عوامی شکایات، مشکلات اور ان کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جارہا ہیشہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گافرائض کی انجام دہی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گیخواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے، پولیس افسران قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں،