تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ ، متعدد افسروں کو وارننگ

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کا عمل جاری ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت اپنے دفتر میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نیشرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق قتل، اقدام قتل، اغواء، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور نقب زنی کے 33 مقدمات زیر بحث آئیافسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے مدعی کاشف علی اور عابد محمود جبکہ محمد سہیل، حسن رضا، محمد نبیل اور محمد ثناء ہاشمی اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیعدیل ریاض اور ظفر اقبال امانت میں خیانت، محمد جاوید چیک ڈس آنر جبکہ تنویر خان اور صوبیہ بی بی دھوکہ دہی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیاختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد افسران کو وارننگز اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہیتبدیلی تفتیش بورڈ میں میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے، خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے، پولیس افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں،شہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں